سڑک کی تعمیر نامکمل ، ٹاؤن شپ کے مکینوں کاٹھیکیدار کیخلاف احتجاج

سڑک کی تعمیر نامکمل ، ٹاؤن شپ کے مکینوں کاٹھیکیدار کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی : ٹاؤن شپ آرائیں چوک کے رہائشیوں کا سڑک کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج،سیوریج مسائل حل کرنے کیلئے ایک سال قبل اُکھاڑی گئی سڑک کی تعمیر تاحال نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ آرائیں چوک کے دکانداروں اور رہائشیوں نے ڈی پی ایس سکول ٹاؤن شپ سے سومی سنٹر تک سڑک کی تعمیر ادھوری چھورنےوالے ٹھیکیدار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹھیکیدار کے خلاف نعرے درج تھے، سڑک کو  دوبارہ نہ بنا نے پر آنے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا, مکینوں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جا ئے اور ٹھیکہ منسوخ کیا جا ئے۔

اہل علاقہ کے مطابق ایک سال قبل نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کیلئے سڑک کی اُکھاڑ بچھاڑ کی گئی مگر اس کی دوبارہ تعمیر بھول گئے, مکینوں نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کو مکمل کروایا جا ئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer