ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ گانا گانےپر گلوکارہ جیل پہنچ گئی

banned song, City42, Russian court, Exiled rapper
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  روس کی ایک 18 سالہ نوجوان سٹریٹ موسیقار ڈیانا لوگینوا کو ممنوعہ گانا ’سوان لیک کوآپریٹو‘ پبلک کے سامنے پرفارم کرنے پر 13 دن قید کی سزا سنائی گئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈیانا لوگینوا کو یہ سزا جمعرات کو سنائی گئی۔ انہوں نے شہر کی مرکزی شاہراہ نیوسکی پراسپیکٹ پر یہ ممنوعہ گانا بجایا تھا۔
ڈیانا لوگینوا ’ناوکو‘ کے نام سے اپنے بینڈ ’سٹاپ ٹائم‘ کے ساتھ پرفارم کرتی ہیں۔ 
انہیں بدھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کا گانا ’سوان لیک کوآپریٹو‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
یہ گانا جلاوطن روسی ریپر نوائز ایم سی کا تخلیق کردہ ہے۔


وائرل ویڈیو میں کیا تھا؟
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کا ایک ہجوم ڈیانا لوگینوا کے ساتھ گانے کے بول گاتا ہے جو روسی حکام کے خلاف عام طور پر عوامی سطح پر نہ دکھائی دینے والی مزاحمت کی علامت ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیانا نیوسکی پراسپیکٹ پر گانا گا رہی ہے اور حاضرین یہ بول گاتے ہیں:’میں بیلے دیکھنا چاہتا ہوں، سوانز کو رقص کرنے دو۔ بزرگ خوف سے کانپے، اپنی جھیل کے لیے۔‘
جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ کی عدالت نے ڈیانا لوگینوا کو بغیر اجازت عوامی اجتماع منعقد کرنے اور میٹرو تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں قصوروار قرار دیا جو کہ ایک انتظامی جرم ہے۔


’طویل قید بھی ہو سکتی ہے‘
پولیس کے مطابق 13 دن کی سزا مکمل ہونے کے بعد ڈیانا لوگینوا پر روسی فوج کو ’بدنام‘ کرنے کا ایک اور انتظامی مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ اگر وہ دوبارہ ایسی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں تو انہیں فوجداری مقدمے اور طویل قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔


نوائز ایم سی کون ہیں؟
نوائز ایم سی کا اصل نام ایوان الیکسییف ہے۔ وہ روسی حکومت کے کھلے ناقد ہیں اور یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد وہ روس چھوڑ کر لیتھوانیا منتقل ہو گئے تھے۔
روس نے انہیں ’غیرملکی ایجنٹوں‘ کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔
اس گانے میں صدر ولادیمیر پوتن یا یوکرین جنگ کا براہ راست ذکر نہیں لیکن ’سوان لیک‘ کا حوالہ چیائیکوفسکی کے مشہور بیلے سے ہے جو سوویت رہنماؤں کی موت یا سنہ 1991 کی بغاوت کے دوران ٹی وی پر نشر ہوتا تھا اور اب ایک علامتی اشارہ بن چکا ہے۔