سٹی 42: ایس پی سٹی ، اے سی سٹی کی دفتر میں مختلف بازاروں کے صدور سے ملاقات ہوئی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تاجروں نےکل کاروباری مراکزکھلارکھنےاورسکیورٹی مسائل سےآگاہ کیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا تمام مارکیٹوں کے گرد و نواح میں مؤثر پیٹرولنگ اور گشت جاری ہے۔شہرکے تجارتی مراکز کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔تمام مارکیٹوں کے تاجر اپنے کاروبار کو بلا خوف و خطر کھلا رکھیں۔
اےسی سٹی رائےبابرعلی نے کہا شرکانےکل کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنےبارےآگاہ کیا۔
انجمن تاجران لاہور نے اعلان کیا کہ کل کسی قسم کی کوئی ہڑتال نہیں ہے،تاجرکل کاروباری سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری رکھیں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App