ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ایم ٹو راوی پل لاہور پر تعمیراتی کام جاری، پولیس کی روڈ یوزرز کیلئے اہم ہدایات

موٹروے ایم ٹو راوی پل لاہور پر تعمیراتی کام جاری، پولیس کی روڈ یوزرز کیلئے اہم ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : موٹروے ایم ٹو راوی پل لاہور پر تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، تاہم موٹروے پولیس نے ٹریفک بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز تعینات کر دیں۔

ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو راوی پل لاہور  پر تعمیراتی کام جاری ہے، تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  موٹروے پولیس نے ٹریفک بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز تعینات کر دیں۔ ہیوی ٹرانسپورٹ کو عارضی طور پر روکا جارہا ہے  تاکہ ٹریفک کے بہاو میں تعطل نہ ہو ۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز سے اپیل ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹ ضرور چیک کریں،  کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔