سٹی 42 : باجوڑ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کی میڈیسن مارکیٹ کے سامنے بم دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ڈاکٹر مشتاق کے کلینک کے ساتھ بارودی موادنصب کرنے سے ہوا، دھماکے سے کلینک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو کنٹرول میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔