سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کردیئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے ، ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔