سٹی 42: سیالکوٹ پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے غازی پارک سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا۔کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا۔
ملزم کیخلاف تھانہ سبز پیر سیالکوٹ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے 4 سال سے روپوش تھا۔
ملزم شاہد علی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App