سٹی 42:نواں کوٹ میں سی سی ڈی اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔
فائرنگ کے باعث سی سی ڈی اہلکار غلام فرید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکار فرید سی سی ڈی کینٹ میں تعینات ہے۔
ملزموں نے گھر کے باہر کھڑے اہلکار پر فائرنگ کی، ٹانگ میں 4گولیاں لگیں۔
زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App