ویب ڈیسک : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔
ایس بی سی اے کے مطابق لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن نے کہا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایا گیا تھا۔
ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہےکہ کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا۔ خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو خالی کرایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو مرحلہ وار گرایا جائے گا۔