جنید ریاض :لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے پیپروں کی ری چیکنگ کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔
امیدواروں پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے 30 اکتوبر تک اپلائی کرسکیں گے،پیپر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی،امیدوار گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔
ایک پیپرکی ری چیکنگ کیلئے فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے،مارکنگ میں غلطی ثابت ہونے پر امیدوار کو فیس واپس کردی جائے گی۔