عابد چودھری: گاڑی کے آگے ٹرک کیوں لگایا، کار سوار نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، گرین ٹاون میں گاڑی کے آگے ٹرک کھڑا کرنے پر ایک شہری آپے سے باہر ہوگیا۔
کار سوار شخص نے ٹرک سے سامان اتارنے والے شہری پر تشددکیا، تشدد کی کلوز سرکٹ ویڈیو سٹی نیوز نیٹ کو موصول ہوچکی ہے۔
ویڈیو میں کار سوارکو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، شہری کے شور مچانےپر لوگوں نے اسے بچایا۔
اس دوران ایک خاتون بیچ بچاو کراتی دکھائی دی، متاثرہ شہری نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دے دی۔