عامر بھٹی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کے خوراک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ تحفظ خوراک دراصل انسانی صحت کے تحفظ کا ضامن ہے۔
معیار زندگی کا سب سے اہم پیمانہ صحت ہی کو مانا جاتا ہے۔ اس سال کا تھیم (Food Standards Save lives) یعنی معیاری خوراک زندگیوں کی ضامن رکھا گیا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد خوراک کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے،پاکستان میں خوراک کے حوالے سے شہریوں کو نامناسب غذا کا سامنا ہے ۔
ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر مدثر کا کہنا تھا کہ انسانی صحت کیلئے معیاری خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے ، اچھی صحت کیلئےپھل اورسبزیوں کا استعمال ضروری ہے،متوازن خوراک کیساتھ ہلکی ورز ش اور واک بھی کریں۔
اُن کا مز ید کہنا تھا کہ فاسٹ فوڈ اور تیز مصالحوں سے بنے کھانے سے پرہیز کیا جائے۔