سٹی42: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہورہے ہیں.
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کے انتخاب کیلئے کئی شہروں میں پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی
اسلام آباد میں ووٹرز کیلئے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
کل 13 نشستوں کیلئے ملک بھر سے 4 ہزار 379 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہیں۔
سپریم کورٹ بار کو پاکستان کی قانون دان برادری کے سب سے بڑے اور مؤثر فورم کی حیثیت حاصل ہے۔
سپریم کورٹ بار کی صدارت کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے توفیق آصف کے درمیان مقابلہ ہے۔
سیکرٹری کے عہدے کیلئے میاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم اعوان مدمقابل ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے قاضی غلام دستگیر اور سردار طارق حسین، فنانس سیکرٹری کیلئے ایڈوکیٹ تنویر چوہدری اور سائرہ خالد راجپوت ، نائب صدر پنجاب کی نشست پر محمد حبیب قریشی، چوہدری ارشد حسین اور خالد مسعود سندھو ، بلوچستان کے نائب صدر کیلئے ایڈوکیٹ لیاقت علی ترین اور رحمت اللہ صدوزئی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
نائب صدر کے پی کیلئے فضل شاہ محمود اور حبیب قریشی، نائب صدر سندھ کیلئے ملک خوشحال خان اور محمد لطف اللہ آرائیں امیدوار ہیں۔