علی ساہی: بغیرلائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،رواں سال بغیرلائسنس گاڑی چلانیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں 188 فیصد اضافہ ہوا۔
تفصیلات کےمطابق بغیرلائسنس گاڑی چلانے والوں کو 15لاکھ25ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹریفک پولیس نے 4لاکھ96ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چالانےپر چالان کئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہناتھا کہ صوبہ بھرمیں ناکہ جات لگاکرلائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے،بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانے والے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔