ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی، 2 خطرناک اشتہاری بحرین سے گرفتار

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی، 2 خطرناک اشتہاری بحرین سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی: پنجاب پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، قتل و ڈکیتی میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری بحرین سے گرفتارکرلیے۔ 
تفصیلات کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرموں کی تعداد 125 ہو گئی۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  پولیس کوقتل کےمقدمہ میں مطلوب اشتہاری سرور 3 سال سے بیرون ملک مفرور تھا، جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گزشتہ5سال سے مفرور تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کرائے، دونوں ملزمان بالآخر گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گئے، جنہیں مزید کارروائی کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔