ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوگ آج میاں شہبازشریف کو یاد کر رہے ہیں:مریم نواز

maryam nawaz press conference
کیپشن: maryam nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم : نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے کم آمدن والے لوگ کیسے گزارا کریں گئے ڈینگی سے لوگ مر رہے ہیں اور لوگ آج میاں شہبازشریف کو یاد کر رہے ہیں ،فیصلےکا وقت آ چکا ہے.

 نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کے فیصل آباد میں ہونےوالے جلسہ میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا غریب آدمی کیسے گزارہ کرئے گا، مریم نواز کاکہناتھاکہ ڈینگی سے لوگ مر رہے ہیں اور عوام آج میاں شہبازشریف کو یاد کر رہی جنہوں نے ڈینگی کو کنٹرول کیا تھا ۔ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اب فیصلے کا وقت آ چکا ہے.

نائب صدرمسلم لیگ(ن) مریم نواز کاحکومت کے خلاف لانگ مارچ پرکہناتھاکہ حکومت خود گھر جانے کی تیاری کر رہی ہےجبکہ پارٹی میں ڈرنے والے رہنماؤں کے سوال پر بولی کہ جو ڈرتے تھے انُ کا ڈر بھی ختم ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ حکومت کو گھر بھیجے کا ہے۔