شہر میں تیزی سےڈینگی کےپھیلاؤ کی وجہ سامنے آگئی

dengue surveillance
کیپشن: dengue surveillance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : شہر میں ڈینگی قیامت ڈھانے لگا،مگر ڈینگی سرویلنس اور سپرے کیلئے استعمال ہونے والی 20 میں 9 گاڑیاں ناکارہ ہوگیئں۔ ٹاون ہال پارک میں کھڑی گاڑیوں کے ٹائر، سیٹیں ،اسٹیرنگ ،انجن تک ناکارہ ہوچکے ہیں اور ٹاؤن ہال کوڑکباڑ ایریا، دفاتر میں بھی ڈینگی مچھر کی بھرمار ہوچکی ہے۔
 شہر میں تیزی سےڈینگی کیوں پھیل رہا ہےبڑی وجہ سامنےآگی۔ڈینگی کی انسپکشن اور تدارک کیلئے 2013 میں خریدی جانے والی 20 میں سے 9 گاڑیاں ناکارہ ہوکر ٹاؤن ہال میں پارک کی گئی ہیں۔ ڈینگی اسکوارڈ کی ان گاڑیوں کے انجن،ٹائر،اسٹیئرنگ اور سیٹیں تک ناکارہ ،ٹائر گل سڑچکے ہیں ۔

ڈینگی اسکوارڈ کی گاڑیاں ناکارہ ہونے کیوجہ سے شہر میں ڈینگی کی سرویلنس اور تدارک انتہائی مشکل ہوگیا ہے اور ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ٹاون ہال میں بھی ڈینگی مچھر کی بہتات ہے اور افسران وملازمین کے ڈینگی وبا میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ ڈی سی لاہور محمد عمر شیر چھٹہ کہتے ہیں ڈینگی اسکوارڈ 7 گاڑیاں ٹاون ہال پارک ہیں جن میں سے 4گاڑیاں خراب ہیں انہیں جلد آپریشنل کردیا جائے گا۔