ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی ملاقات

سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر  نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی احترام اور اتفاق پر مبنی پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔

سابق وزیراعظم نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان کو درپیش انسانی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر ملک کو افغانستان میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عام افغان شہریوں کو بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے مزید مصائب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سابق وزیراعظم نے حکومت اور اپوزیشن دونوں میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں اپنی قیادت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان تمام عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے اتفاق رائے رکھتی ہے، جو ریاست پاکستان کیخلاف دشمنی رکھتے ہیں۔ بعد ازاں سابق وزیراعظم نے مہمانوں کی پُرتکلف کھانے سے تواضع کی۔