آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے لیسکو افسران کی شامت آگئی

 آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے لیسکو افسران کی شامت آگئی
کیپشن: City42 - LESCO Officers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے لیسکو میں آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے والے افسران کے گرد گھیراتنگ کردیا۔ پیپکو نے گریڈ 17سے 20 تک کے افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے افسران کا احتساب کرنے کے لئے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام افسران کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں ایک ہفتے کے دوران اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ایس ڈی اوز سے لیکر چیف انجینئراور جنرل مینجر کے عہدہ رکھنے والے افسران سے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ پیپکو کیجانب سے تفصیلات مانگنے پر افسران میں تشویش پائی جا رہی ہے تاہم لیسکو چیف نے تفصیلات جمع نہ کروانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer