سٹی 42 : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے ٹیم کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہینوں نے بھارت کو بُری طرح ڈھیر کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اسی لگن اور جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے شاہین آگے بھی کامیابی سے سرخرو ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے بھارت اےکی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔