ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا کلین سوئپ؛ سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کا کلین سوئپ؛ سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پاکستان نے سری لنکا کو 6  وکٹوں سے شکست دے کر  سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
سری لنکا پہلے کھیل کر 211 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے۔ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف  اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے4 وکٹوں کے نقصان پر  مقرر رنز 44.4 اورز میں پورا کر لیا ۔محمد رضوان 92 گیندوں پر 61 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ،طلعت حسین 57 گیندوں پر42 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
 محمد رضوان اور فخرزمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان آغا 6  جبکہ حسیب اللہ بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔ 
بابر اعظم 34 اورفخر زمان 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔