ویب ڈیسک : عمان نے اپنے ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنائی ہے کہ انہیں دنیا کا تیز ترین وائی فائی کی سہولت میسر آئے گی۔
سلطنت عمان کے ایئرپورٹس دنیا بھر میں پہلے ہوائی اڈے آپریٹر بن گئے ہیں جہاں وائی فائی 7 کو متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ہوا بازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔
Huawei کے ساتھ شراکت میں متعارف کرایا گیا اپ گریڈ وائی فائی اب ملک کے ہوائی اڈوں پر مکمل طور پر کام کر رہا ہے جو تیز رفتار، مضبوط سیکیورٹی، اور زیادہ قابل اعتماد رابطے کی جانب اہم اقدام ہے۔ اس کے علاوہ تیز ترین وائی فائی کی سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل اسپیسز، اور ڈائننگ ایریاز پر فراہم کی گئی ہے جو مسافروں کے استعمال اور ہوائی اڈے کے اہم آپریشنز میں معاون ہے۔