ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد ; فیکٹری دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

حیدرآباد ; فیکٹری دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دو روز قبل حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں ۔ 

حیدرآباد میں افسوسناک واقعے کے دو زخمی سول اسپتال کراچی میں دم توڑ گئے، جس کے بعد دھماکے اور آتشزدگی میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ 

 اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی میں دم توڑجانے والوں میں 45 سالہ شیراز اور 35 سالہ نعیم شامل ہیں، دونوں افراد تقریبا سو فیصد تک جھلس چکے تھے، دونوں افراد کو سول اسپتال حیدرآباد سے کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔