ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور؛ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے چھٹی کے روز ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق مختلف علاقوں سے 52 ون ویلرز سمیت 56 ملزمان گرفتار کر لئے، جبکہ 4 ملزمان کو ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزموں سے موٹر سائیکلیں، اسلحہ، پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیئے گئے ۔