سٹی 42: لاہورکے سب سے بڑے تھانے کے ریکارڈ کوآگ لگا دی گئی
تھانہ کاہنہ کاریکارڈ جلتا رہا،افسروں کوخبرتک نہ ہوئی ،آگ تھانے کی عمارت کے اندر لگائی گئی ۔کن کن مقدمات کا ریکارڈ جلایاگیا،سوال اٹھنے لگے ۔
رواں برس کرائم کیسزکےلحاظ سےتھانہ کاہنہ لاہورمیں سرفہرست ہے ۔سی ٹی ڈی انسپکٹر اغوا کار،مبینہ جنات اغوا کار کیس بھی یہاں درج ہے اور مبینہ پولیس مقابلوں کے درجنوں مقدمات تھانہ کاہنہ میں درج ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق آگ کیوں لگائی گئی، تحقیقات جاری ہیں۔


