ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر ؛ گودام میں زوردار دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

آزاد کشمیر ؛ گودام میں زوردار دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے ایک گودام میں زوردار دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ 

(کوٹلی) تتہ پانی بائی پاس روڈ کچرے کے گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے ۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی، اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔