ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 18 ہزار 324 شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

 لاہور میں 18 ہزار 324 شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی دارالحکومت میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔رواں سال کے دوران 18 ہزار 324 شہریوں کی جیبیں کاٹ ڈالیں
پولیس کے مطابق وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 4186 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 4142 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن جیب تراشی کے 3286 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2576 مقدمات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 2258 مقدمات درج ہوئے، کینٹ ڈویژن میں رواں سال کے دوران جیب تراشی کی 1876 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
جیب تراشی کی وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، جنازوں میں ہوئیں