ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا ؛ 400 لیٹر دودھ تلف

لاہور میں جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا ؛ 400 لیٹر دودھ تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے نواحی علاقے نتھوکی میں جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا 

400لٹر دودھ تلف، سپلائر گاڑی، کین، 32 بوریاں پاوڈر اور 55خالی بوریاں ضبط کرلیں ، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگیا  1ملزم موقع سے گرفتار کرلیا ۔

رہائشی علاقے میں چھپ کر گھر میں جعلی دودھ تیار کرنا والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابقتیار دودھ کو رات گئے اور علی الصبح دوکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔پاوڈر،کیمکلز، ناقص گھی اور جعلی گاڑھا محلول موقع سے برآمد کر لیا گیا۔پاوڈر، پانی، گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر جعلی دودھ تلف کیا گیا۔جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں ۔طویل ریکی کے بعد نواحی علاقے میں موجود گھر میں چھپ کر جعلی دودھ بنانے والے گروہ کو پکڑا گیا۔