سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضہ سے 7 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 5 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ دورانِ پٹرولنگ 35 اشتہاری سمیت 173 عادی مجرمان، 33 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول، 3 رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 96مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ،342 اشخاص کیخلاف کارروائی کی گئی۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 77 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔