عابد چودھری: رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکا کے انخلا کا عمل جاری ہے.
سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق تقریباً 90 فیصد پارکنگ سٹینڈز خالی کرا دیے گئے ہیں جبکہ 1200 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں تاکہ انخلا کا عمل منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ اجتماع کے شرکا کے انخلا کے دوران رائیونڈ جانے والے تمام راستے بند رکھے جائیں گے۔ اس دوران موٹرسائیکل، رکشہ، کار اور ویگن سٹینڈز کو بھی خالی کروایا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرکا کے انخلا کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد تمام راستے کھول دیے جائیں گے اور معمول کی ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔