ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق چین اور امریکا کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔معاہدے کے تحت تائیوان امریکا سے 330 ملین ڈالر کے ایف 16، سی 130 طیاروں کے پرزے خریدے گا، امریکا تائیوان دفاعی معاہدے پر چین کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خود مختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔امریکا باضابطہ طور پر ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔