ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ : تیز رفتارٹرک  کی ٹکر، موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان جاں بحق

بادامی باغ : تیز رفتارٹرک  کی ٹکر، موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بادامی باغ کے علاقے معصوم شاہ روڈ پر تیز رفتارٹرک کی ٹکر سےموٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق متوفین کے پاس شناختی کوائف موجود نہ ہونے کے باعث ان کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔

ریسکیو کے مطابق ضروری کارروائی کے لیے دونوں لاشوں کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔