ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان:مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق  

بلوچستان:مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل ،لورالائی ،خضدار اور ژوب میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ضلع موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

 خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کے نوجوان نواب کو  قتل کردیا گیا۔ ژوب میں بھی نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان محب اللّٰہ جاں بحق ہوگیا۔

 ادھر ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور  ایک شخص کی جان لے لی۔ تمام واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔