فیکٹری ایریا پولیس نے گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا

 فیکٹری ایریا پولیس نے گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) فیکٹری ایریا پولیس نے گمشدہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے سپرد کر دیا۔ بچہ پولیس کو دوران پٹرولنگ روتا ہوا ملا۔

فیکٹری ایریا پولیس نے 7 سالہ صائم کو بحفاظت والدین سے ملوا دیاہے۔ فیکٹری ایریا پولیس کو دوران پٹرولنگ لا وارث بچہ روتا ہوا ملا۔بچے کے والدین کی تلاش کے لیے الیکٹرانک و سوشل میڈیا، کیمرے، اعلانات، وائرلیس کالز سے مدد حاصل کی گئی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق چند گھنٹوں کی کاوش سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا وجیہہ الحسن نے ٹیم کے ہمراہ بچے کے والدین کو تلاش کیا۔ والدین نے بچہ بحفاظت ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔