ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار ! ہیڈفونز استعمال کرنے والے یہ خبر لازمی پڑھیں

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہیڈفونز کے مسلسل استعمال سے ایک ارب افراد کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

برٹش میڈیکل جرنل گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والے تجزیے میں انگریزی، ہسپانوی، فرنچ اور روسی زبانوں پر مشتمل 33 تحقیقات کا جائزہ لیا گیا جس میں 12 سے 34 سال کی عمر کے 19 ہزار شرکا نے اظہار خیال کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 فیصد نوجوان افراد غیرمحفوظ طریقے سے ہیڈفونز استعمال کرتے ہیں۔

میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا کی آڈیولوجسٹ لورین ڈلرڈ نے کہا کہ سماعت متاثر ہونے سے بچاؤ کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہیڈفونز کی آواز کم رکھی جائے اور مختصر وقفوں کے دوران استعمال کیا جائے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 43 کروڑ افراد سماعت سے محروم ہیں، تخمینے کے مطابق 2050 تک یہ تعداد 70 کروڑ ہوجائے گی۔