ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب اختر   کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکار کون ؟

 شعیب اختر   کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکار کون ؟
کیپشن: Shoaib Akhtar Biopic
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عظیم فاسٹ بولر شعیب اختر   کی زندگی پر بننے والی بائیو پک “راولپنڈی ایکسپریس”  میں اداکاری کرنے والے اداکار  کا نام سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے عظیم فاسٹ بولر شعیب اختر نے رواں سال کے آغاز میں اپنی زندگی پر بننے والی بائیو پک “راولپنڈی ایکسپریس” بنانے کا اعلان کیا تھا۔کرکٹ میں اپنی جارحانہ بالنگ سے شہرے پانے والے شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی بائیو پک میں انکا کردار ادا کرنے والے چہرے کا انکشاف ہوگیا ہے جبکہ فلم 16 نومبر 2023 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر اعلان کیا کہ وہ لیجنڈری فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کردار ادا کریں گے، اپنے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے عمیر نے لکھا کہ ’’ آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں بڑے پردے لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے اللہ کے فضل سے ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ہم آپ کے سامنے اپنی نوعیت کی پہلی بایوپک فلم لانے کے منتظر ہیں جو دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے گی۔  ‘‘۔