پرانی یادیں واپس آگئیں،عینک والا جن ٹی وی اسکرین پر کب نظرآئےگا؟جانیے

پرانی یادیں واپس آگئیں،عینک والا جن ٹی وی اسکرین پر کب نظرآئےگا؟جانیے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حفظہ یعقوب:اس جدید دور میں ہم اتنے مصروف ہو گئے ہیں کے ہم لوگوں کو اپنے بچپن کی گزری باتیں بھی یاد نہیں ہیں ایک ڈرامہ ہوتا تھا عینک والا جن جسے بچے بڑے سب ہی بہت پسند کرتے تھے۔

بچپن کی یادوں دوبارہ تازہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) حاضرین  کیلئےدوبارہ عینک والا جن ڈرامہ لے کر آرہا ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر 90 کی دہائی کے پرانی یادوں کے شو عینک والا جن کو جلد بحال کرنے کا امکان ہے۔

یہ ڈرامہ تقریباً ایک دہائی تک، 1993 سے 2002 تک ٹیلی کاسٹ کیا گیا، اور بچوں کو ٹی وی اسکرینوں سے چپکا کر رکھا گیا۔ یہ پی ٹی وی کے اہم پروگراموں میں سے ایک تھا اور آج بھی پاکستان کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

 کئی برس تک پاکستان میں ٹیلی ویژن سکرین پر راج کرنے والے ڈرامے 'عینک والا جن' کے متعدد کردار 'ریٹرن آف نستور' کا حصہ ہیں۔