ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی زیرحراست ملزم ہلاک، ایس ایچ او گرفتار

پولیس کی زیرحراست ملزم ہلاک، ایس ایچ او گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے تھانا تاندلیانوالہ میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او نے لاش اپنی ذاتی گاڑی میں ڈال کر خالی پلاٹ میں پھنکوا دی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ لاش پھنکوانے کے  بعد   ایس ایچ او نے شہری سے ون فائیو پرکال کرواکے نامعلوم لاش کی موجودگی کی اطلاع دلوائی۔

واقعے کے بعد قائم مقام سی پی او کے حکم پر پورا تھانہ معطل کردیا گیا جب کہ ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایس ایچ او کو  اپنے ہی تھانےکےحوالات میں بند کردیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer