ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، ایم این اے چودھری سالک حسین سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ہسپتال میں خصوصی ملاقات۔ چودھری پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے پر حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آپ کی فیملی سے ہمارا احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے ہم دعا گو ہے۔چودھری سالک حسین سے حمزہ شہباز نے چودھری شجاعت حسین کی طبیعت کے متعلق تفصیل سے دریافت کیا۔