پولیس اہلکاروں کو امدادی چیک دینے کاحکم

پولیس اہلکاروں کو امدادی چیک دینے کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کورونا سے متاثرہ افسروں واہلکاروں کیلئے امدادی چیکس کی مد میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپےکی رقم جاری کردی، لاہورسمیت پنجاب بھر میں فیلڈ ڈیوٹیاں سرانجام دینے والوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم۔    

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کے مالی امداد کے چیکس میں آنے والی تعطل کو دور کرنے کاحکم دیا تھا۔ اس کے بعد ویلفیئربرانچ نے لاہورکے422  سمیت صوبہ بھرکے1692اہلکاروں کوامدادی چیک جاری کئے ہیں۔

سابق آئی جی پنجاب کی جانب سےکوروناسےمتاثرہ ہرپولیس اہلکارکو25ہزارورپےکاامدادی چیک دینے کاحکم دیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نےفیلڈمیں ڈیوٹی کرنےوالوں کےکوروناٹیسٹ کرانےکاحکم دیا ہے، آئی جی آفس کےتمام ملازمین کےکوروناٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے، پہلےروز 300اوراگلےدن باقی ملازمین کےٹیسٹ کئےجائیں گے۔       

Azhar Thiraj

Senior Content Writer