( عابد چوہدری ) مناواں میں 28 سالہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، ذیشان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے واڑاں جی ٹی روڈ کے رہائشی 28 سالہ ذیشان نے خودسوزی کی کوشش کی۔ نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس کے باعث وہ بری طرح جھلس گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے متاثرہ نوجوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ذیشان کا نوے فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ذیشان نے گھریلو ناچاقی پر خود کو آگ لگائی۔