کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے سوہنا لاہور مہم کا آغاز کردیا

 کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے سوہنا لاہور مہم کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: دلکش لاہور اور بیوٹیفکیشن آف لاہور پروجیکٹ کی ناکامی کے بعد شہر کی سڑکوں اور چوک چوراہوں کی خوبصورتی کے لیے سوہنا لاہور مہم لانچ کردی گئی، کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے سوہنا لاہور مہم کا آغاز کردیا، کمشنر لاہور نے  پودا لگایا اور کرب سٹونز کو پینٹ کر کے مہم شروع کی۔

 

       تفصیلات کے مطابق   سوہنا لاہور مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن  کا کہنا تھا کہ سوہنا لاہور کے تحت ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے، واسا، بلدیہ عظمیٰ، ایل ڈبلیو ایم سی ملکر کام کریں گے، سوہنا لاہور کے تحت سٹریٹ لائٹس کو روشن اور تزئین و آرائش کی جائیگی۔

 

 ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کا مہنا تھا کہ سوہنا لاہور مہم میں روڈز پینٹنگ، انڈر پاسز و اوورہیڈ برجز کی تزئین و آرائش کی جائیگی، سوہنا لاہور مہم میں تمام محکموں کو ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے، بہت جلد لاہورکی حقیقی خوبصورتی نمایا ںنظر آئے گی۔

 

چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل شوکت علی کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی بحالی، سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل کرنا ایم سی ایل کی ذمہ داری ہے، ڈائریکٹر پی ایچ اے مصباح الحق نے کہا کہ  پی ایچ اے  گرین بیلٹس اور شجرکاری کے ساتھ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران سلطان  کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کے لیے مطلوبہ مشینری حاصل کرلیں گے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

 

اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز،ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق بخاری، چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی، ڈائریکٹر پی ایچ اے مصباح الحق ڈار، احسان سرور زیدی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer