ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کاجلسے جلوس اور شادی ہالز بارے اہم اعلان 

وزیراعظم کاجلسے جلوس اور شادی ہالز بارے اہم اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)ملک میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے پھیلائو کے بعد حکومت نے ملک میں جلسے، جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا جب کہ شادی ہالز میں ہونے والی تقاریب میں 300 سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مساجد ،فیکٹریوں اور دکانوں میں ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگاجب کہ سکولوں کو بند کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ایک ہفتے بعد ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دس دن میں کورونا کیسز چار گنا اضافہ ہوا،احتیاط نہ کی تو ہسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بے احتیاطی کی گئی تو خدشہ ہے کہ کہیں حالات اس سے بھی   زیادہ خراب نہ ہوجائیں۔وائرس پہلے سے زیادہ خطرناک ہوا ہے، اگر ابھی ہم احتیاط کرگئے تو اسے روک سکتے ہیں۔ ساری دنیا کا تجربہ یہ ہے کہ ماسک کے استعمال سے وبا کے پھیلنے کی شرح بہت کم ہوجاتی ہے اس  وبا کو پھیلنا تو ہے لیکن ہمیں اس کی رفتار کو کم کرناہے۔ سب نے آنے والے دنوں میں احتیاط کرنی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی معیشت کو بھی بچاناہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت لاک ڈائون کے باعث ابھی تک معاشی بحران سے نہیں نکل پارہا ، ہمیں فیکٹریاں اور دکانیں بالکل بند نہیں کرنی لیکن کاروبار میں ایس او پی کی پابندی کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس اپنے موبائل فون سے ہمیں بتائے گی کہ کون ایس او پیز پر عمل نہیں کررہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سارے ملک میں ہم نے بھی اپنے جلسے ختم کردیئے اور باقی بھی سب سے یہی کہیں گے۔