ڈیفنس روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد زخمی

ڈیفنس روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ڈیفنس روڈ پر دو  مزدا بسوں میں تصادم سے 25 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس روڈ پر موہلنوال اور رائیونڈ کیطرف سے آنے والی دو مزدا بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بسوں میں سوار 25 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے 25 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کے زخمیوں میں زیادہ تعداد فیکٹری ملازمین کی ہے، زخمی ہونے والے 14 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer