ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم ؛ نوٹیفیکشن جاری

خیبر پختونخوا میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم ؛ نوٹیفیکشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خیبر پختونخوا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا ہے

تمام کاروباری حضرات اب اپنا کاروبار رات 9 بجے کے بعد بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے عوامی نوٹس جاری کردیا

مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان ہوگیا ۔مقررہ اوقات کو تاحکم ثانی ختم کیا گیا ہے
 شہریوں، تاجروں، مارکیٹوں، پلازوں، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، صنعتوں اور سرکاری دفاتر میں بجلی کے بچاؤ کے اقدامات پر بدستور عمل کرنے کی اپیل کی گئی ۔ غیر ضروری اور آرائشی روشنیوں کے استعمال سے گریزکیا جائے۔

ائیرکنڈیشنرز کے محتاط استعمال اور غیر ضروری بجلی خرچ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔