ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انمول عرف پنکی سے متعلق کیسز؛اعلیٰ افسران کی کمیٹی کا اجلاس؛ منشیات استعمال کرنے والے افراد سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

انمول عرف پنکی سے متعلق کیسز؛اعلیٰ افسران کی کمیٹی کا اجلاس؛ منشیات استعمال کرنے والے افراد سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انمول عرف پنکی سے متعلق کیسز پر اعلیٰ افسران کی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ 

اجلاس ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی سربراہی میں منعقد  ہوا۔ ڈی آئی جیز اسد رضا، اظفر میسر، عامر فاروقی اور شیراز نذیر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ ڈی ائی جی ساؤتھ اسد رضا نے  کمیٹی کو کیس کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

پنکی کیس میں منشیات استعمال کرنے والے افراد سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایف آئی اے، اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کو خطوط لکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ۔ 

انمول عرف پنکی کے بینک اکاؤنٹس کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی اور ڈیلرز نیٹ ورک کا سراغ لگانے کیلئے ٹیکنیکل وسائل حاصل کیے جائیں گے۔