رومیل الیاس: عید الاضحیٰ میں دس دن باقی رہ جانے پر جانوروں کی خرید و فروخت میں تیزی آ گئی جبکہ ماڈل مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا۔
شاہ پور کانجراں کی ماڈل مویشی منڈی میں مختلف اضلاع سے لائے گئے نایاب نسل کے خوبصورت جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں منڈی میں ساہیوال نسل کے بیل اور راجن پوری بکرے خاص طور پر خریداروں کی دلچسپی حاصل کر رہے ہیں جبکہ بیوپاریوں کو اچھے کاروبار کی امید ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے خریداروں کی سہولت کے لیے کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ ماڈل مویشی منڈی میں شہریوں اور جانوروں کی سہولت کے لیے ریسکیو 1122 اور ویٹرنری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔