ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ نکبہ پر پاکستان کا فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ، وزیر اعظم شہباز شریف

 یومِ نکبہ پر پاکستان کا فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ، وزیر اعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 78ویں یومِ نکبہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 1948 سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور مظالم کو ایک بڑا انسانی المیہ سمجھتا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جو قبل از جون 1967 کی سرحدوں پر مشتمل ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول تک پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔