ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراسری سٹوروں کو آئندہ بھی لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ

گراسری سٹوروں کو آئندہ بھی لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: شہر میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مارکیٹیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گراسری سٹورز کو آئندہ بھی لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر لاہور چیمبر کے مطابق گراسری سٹورز بنیادی اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ ان میں سبزیاں، پھل، ادویات اور راشن جیسی ضروری اشیاء دستیاب ہوتی ہیں۔

اس موقع پر نائب صدر لاہور چیمبر اور خرم لودھی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تشکر کیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کو کھلا رکھنے سے عوام کو سہولت ملے گی اور کاروباری سرگرمیاں بھی بہتر ہوں گی۔