ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون  ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار

خاتون  ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ایک اسکول ٹیچر کی مصنوعی ذہانت اے آئی کے ذریعے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر  حسن علی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم رمضان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خانیوال سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر خاتون ٹیچر سے رقم کا مطالبہ کرتا رہا اور مبینہ طور پر اسے ناجائز تعلقات قائم کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالتا رہا۔

ملزم نوکری چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا اور مختلف نمبروں سے خاتون سے رابطے میں رہ کر بلیک میلنگ کرتا رہا۔

پولیس نے ملزم کے زیر استعمال موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔